کولکاتا،8،ستمبر: دارالحکومت کولکاتا میں منگل کے دن ایک بے لگام سرکاری بس نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا۔ متاثرہ کی حالت تشویشناک ہے۔ جو اسپتال میں زندگی اور موت کی لڑائی لڑرہا ہے۔عینی شاہدین نے دعویٰ کیا کہ سرکاری بس کی رفتار اتنی زیادہ تھی کہ اس نے اپنا کنٹرول کھو دیا اور حادثہ پیش آیا۔ یہ واقعہ منگل کی صبح ڈلہوزی چوراہے پر پیش آیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ بس نے اس شخص کو بروئی پور، ہوڑہ۔ سی -26 روٹ پر چلنے والی بس اس وقت ٹکرائی جب وہ ڈلہوزی جارہی تھی۔ وہ شخص موقع پر ہی سڑک پر گر پڑا۔ اور بس اسکوٹر پر چڑھ گئی۔ پولس نے ابھی تک اس شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔اسے طبی امداد کیلئے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا۔ حادثے کی وجہ سے ڈلہوزی چوراہا پر ٹریفک کو تھوڑی دیر کےلئے روک دیا گیا تھا۔
Comments are closed.