کولکاتا 27 اکتوبر: دوپہر کو کھانے کے بعد زیادہ ترلوگ نیند میںبے سدھ تھے کہ اچانک ایک زبردست دھماکے سے سبھی بیدار ہواٹھے، اورہڑبڑاکر اپنے اپنے مکان سے نکل کر باہرآگئے۔ تودیکھاکہ ایک دومنزلہ مکان کاایک حصہ ٹوٹ کرگرپڑا، آنند پور علاقہ میں یہ حادثہ رونما ہوا۔ مقامی لوگوں نے یہ بتایاکہ منگل کے دوپہر کو آنند پور علاقے کاایک دومنزلہ عمارت کاایک حصہ اچانک منہدم ہوگیا جس سے ایک شخص زبردست زخمی ہوگیا اس کے بعدایک بجلی کاکھمبا ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے بجلی جاتی رہی اورلوگ پریشان ہوئے۔ اس کی خبرملتے ہی CESCسے الیکٹرک ماہرین اورتھانے سے پولس بھی دوڑی چلی آئی۔
Comments are closed.