Take a fresh look at your lifestyle.

حاجی نگر سڑک حادثہ میں نوجوان کی موت

شمالی چوبیس پرگنہ،4،نومبر: موصولہ اطلاع کے مطابق منگل کی شام 4 بجے گریفا آو¿ٹ پوسٹ کے سامنے ایک نوجوان جس کا نام اُدو بتایا جارہا ہے اس وقت سڑک حادثے میں موقع پر ہی دم توڑ گیا جب وہ موٹرسائیکل سے نئی ہٹی کی طرف جارہا تھا۔موٹرسائیکل پر اس کا دوست امن بھی تھا جو اس حادثے میں شدید زخمی ہوگیا ہے اور اسے بریس بریج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دونوں حاجی نگر ایچ کے بھڑ روڈ وارڈ نمبر 11 کے رہائشی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نہرو جوٹ مل ، جی پی کے پاس سے ایک لوڈ ٹرک سے موٹر سائیکل جا ٹکرا ئی۔ تصادم اتنا خوفناک تھا کہ بائک ڈرائیور ورجس کی عمر 18 سال تھی موقع پر ہی دم توڑ گیا اور اس کا ساتھی بری طرح زخمی ہوگیا۔گریفا آو¿ٹ پوسٹ پولس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج کر قانونی کارروائی میں مصروف ہو گئی۔پولس نے ٹرک کو ضبط کر لیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.