کولکاتا۔ 16دسمبر : ہوڑہ ، بالی کی رہنے والی رتیکا مجمدار گاڑی حادثہ کے بعد بدھ کی صبح ہوڑہ کے نرائن اسپتال میںدم توڑ دیا۔ اور ان کا منگیتر اس وقت اسی اسپتال میں زندگی و موت کی جنگ لڑ رہا ہے باوثوق ذرائع کے مطابق کچھ ہی دنوں کے اندر ان کی شادی ہونے والی تھی اور دونوں خاندان اس خوشی سے مسرور تھے ۔ لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا ۔ 20برس کی رتیکا جو پیشے سے ایر ہوسٹس تھی مگر لاک ڈاﺅن میں اس کی نوکری جاتی رہی خبر ہے عنقریب ہی اس کی شاد ی بھی ہونے والی تھی اور وہ دونوں شادی کی مارکٹنگ کیلئے خضر پور نکلے تھے واپس کے وقت خضر پور کے فرلانگ گیٹ علاقے میں ان کی بائیک کو ایک گڑی پیچھے سے زبردست ٹکر ماری اس حادثے میں رتیکا اور اس کا منگیتر دونوں ہی شدید زخمی ہوگئے تشویش ناک حالت میں ان دونوں کو ہوڑہ کے نرائن اسپتال میں لیجایا گیا مگر بدھ کو صبح کو رتیکا نے اپنی جان گنوادی اس اندو ہناک کی خبر سے رتیکا کے گھر میں صف ماتم بچھ گیا۔
Comments are closed.