Take a fresh look at your lifestyle.

ٹرک کی زد میں آکر نا معلوم شخص فوت

جلپائی گوڑی،10جولائی:جمعرات کی رات دیر گئے قومی شاہراہ سے منسلک جلپائی گوڑی گورنمنٹ انجینئرنگ کالج روڈپر ٹرک کے دھکے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ٹرک کافی دور تک متوفی کو گھسیٹتا رہا۔ ٹرک مینا گوڑی سے سلی گوڑی کی طرف آرہا تھا۔مقامی افراد نے ڈرائیور سمیت ٹرک کو لیکر پولس کے حوالے کردیا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ قومی شاہراہ پر حادثات رونما ہوتے ہیں۔ ان لوگوں نے علاقے میں ٹریفک نظام کو مستعدکرنے کی مانگ کی۔ مشتعل افراد نے موقع پر ہی پولس کی گاڑی کو گھیرے میں لیا اور مظاہرہ کیا۔ پولس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.