سلی گوڑی ،31اکتوبر: موٹرسائیکل اور ئیکل کے تصادم میں سائیکل سوار بوڑھا شخص دم توڑ گیا۔ یہ سڑک حادثہ سلی گوڑی میں ہانی ٹنکی مور پر پیش آیا۔ پولیس نے متوفی کی شناخت پروینڈو کمار داس (69) کے نام سے کی ہے۔ نعش پوسٹمارٹم کےلئے نارتھ بنگال میڈیکل کالج بھیج دی جائے گی۔ذرائع کے بموجنب بزرگ سائیکل کے ساتھ پانی ٹنکی موڑپر سڑک عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس کے پیچھے ایک موٹرسائیکل ٹکرا گئی۔ وہ سڑک پر گر پڑا اور اس کے سر پر گہری چوٹ لگی۔ وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔پانی ٹنکی ٹریفک پولیس نے فوری طور پر موٹرسائیکل سوار کو پکڑ لیا۔ اسی دوران عمر رسیدہ شخص کو فوری طور پر سلی گوڑی ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچایا گیا ، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ لاش کو سلی گوڑی ڈسٹرکٹ اسپتال کے مردہ خانے میں رکھا گیا ہے۔اطلاع ملتے ہی ، پانی ٹنکی چوکی کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مہلک موٹرسائیکل کو اپنے ساتھ لے گئی۔ موٹرسائیکل سوار کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی چھان بین میں شامل ہے۔
Comments are closed.