Take a fresh look at your lifestyle.

وزیراعلیٰ کی سیکوریٹی پر تعینات کانسٹیبل گولی سے زخمی

کولکاتا،/27اگست:وزیر اعلیٰ کے گھر سے قریب سیکوریٹی کےلئے تعینات پولس اہلکار حادثاتی طور پر گولی لگنے سے زخمی بتایا جارہا ہے۔یہ واقعہ آج صبح سویرے کالی گھاٹ میں وزیر اعلیٰ کے گھر کے سامنے سیکوریٹی اہلکاروں کےلئے مقرر کردہ ایک کیوسک ( کیبن ) پر پیش آیا۔ زخمی پولس اہلکار دنیش کرمکار کا ایس ایس کے ایم اسپتال میں علاج جاری ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ صبح آٹھ بجے کے قریب پیش آیا۔اچانک ہی فائرنگ کی آواز سے سب حیران ہوگئے اور انہوں نے مسلح پولس کانسٹیبل دنیش کرمکار کو خون میں شرابور حالت میں دیکھا۔ عینی شاہدین نے دعویٰ کیا کہ پولس اہلکار کا چہرہ خون میں ڈوبا ہوا تھا۔اسے فوری طور پر ایس ایس کے ایم اسپتال لایا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق اس کی سرجری ہوئی ہے۔دنیش کرمکار کیوسک پر بدھ کی رات سے ہی ڈیوٹی پر تھے۔یہ واقعہ آج صبح ڈیوٹی تبدیل کرتے ہوئے پیش آیا۔ابتدا میں کچھ پولس افسران نے قیاس کیا کہ ڈیوٹی تبدیل کرنے کے وقت بندوق کا سیفٹی لاک کھلا تھا۔ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ ڈیوٹی تبدیل کرنے کے دوران گولی اسی وجہ اچانک چل گئی ہوگی جس میں کرمکار زخمی ہوگئے ہونگے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.