جنوبی دیناج پور،یکم جولائی :جنوبی دیناج پورضلع کے تپن تھانہ کے تحت نیا بازار ساڑھے تین نمبر گیٹ سے بدھ کے روزایک ضعیفہ اپنے گھر لوٹتے ہوئے ٹرک کی زد میں آکرفوت کرگئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں ہلچل مچ گئی۔متوفی کی شناخت پرنبلہ داس (72) کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ تھانہ گنگارام پور کے علاقے درگا پور کی رہائشی تھی۔ معلومات کے مطابق آج بھی خاتون گنگارام پور میں ریاستی روڈ تپن روٹ سے نیا بازار میں مارکیٹ کرنے کے بعد گھر لوٹ رہی تھی۔ اسی دوران گنگارام پور جارہی تھی کہ تیز رفتار ٹرک نے اسے کچل ڈالا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ واقعے کے بعد ڈرائیور ٹرک سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ اس واقعے کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک طویل عرصے سے متاثر رہی۔ اطلاع ملتے ہی تپن اور گنگارام پور تھانہ کی پولس موقع پر پہنچ گئی۔ بعدازاں تپن تھانہ کی پولس لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے اسپتال بھیج کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
Comments are closed.