Take a fresh look at your lifestyle.

بےل ڈانگہ : لگژری بس اورکار میں ٹکر سے 3ہلاک

بےل ڈانگہ (مرشد آباد ) 10 ستمبر : اےک لکژری بس اور اےک پرائیوےٹ کار کے درمےان آمنے سامنے زور دار ٹکر ہونے پر اےک ہی خانداد ن کے تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔ ےہ واردات مرشد آباد ضلع کے رےجی نگر تھانہ علاقت بےل ڈانگہ میں رونما ہوا ۔ پولس کی رپورٹ میں بتاےا گےا کہ گذشتہ روز بد ھ کو ندےا ضلع کے شانتی پور مےونسپلٹی علاقہ میں 13نمبر وارڈ کے رہنے والے شیشورکوشٹ ان کی اہلےہ جےنتی کوشٹ اور بےٹی لیپکا ساہا اےک پرائیوٹ گاڑی کے ذریعہ اپنی نواسی کے سسرال جانے کے لئے نکلے تھے ۔ وہاں سے واپسی کے دوران آج شام کو مرشد آباد ضلع کے رےجی نگر تھانہ علاقہ بےل ڈانگہ میں ان کی پرئیوےٹ کار اےک لکژری بس کے ساتھ آمنے سامنے زور دار طریقے سے ٹکرا گئی ۔ موقع واردات پر ہی شیشور اور ان کی بیوی اور بےٹی کی موت واقع ہو گئی۔ جب کہ گاڑی کا ڈراﺅیر بری طرح زخمی ہوا ۔ مقامی لوگوں نے انہیں گاڑی سے نکال کر مرشد آباد کے مےڈیکل اسپتال میں پہنچاےا جہاں ڈاکٹروں نے اےک خاندان کے تینوں افراد کو مردہ قرار دے دےا ۔ ساتھ میں وہ ڈرائیور بھی تھوڑی دےر کے بعد دم توڑ گےا ۔ اس دردناک حادثے کی اطلاع شانتی پور میں پہنچتے ہی وہاں غم کی فضا طاری ہو گئی اور سبھی لوگ اس حادثے پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرنے لگے جس سے اندازہ ہو اکہ مذکورہ خاندان شانتی پور میں کافی ہر دلعزیز تھا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.