Take a fresh look at your lifestyle.

کھیل کھیل میں دو معصوم بھائی بہن نے لگایا پھندہ ایک کی موت دوسرے کی حالات نازک

ہگلی7/اگست (عوامی نیوزبیورو ) آج چنسورہ کے روندر نگر علاقے میں دل کو دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا۔ دو بھائی بہن اپنے گھر کے اندر ہی کھیلتے وقت گلے میں پھندہ لگالئے نتیجے میں ایک کی موقعے پر ہی موت ہوگئی۔ جبکہ دوسرا شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ جسے پہلے چنسورہ امام باڑہ صدر اسپتال پہونچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسکی حالت دیکھ کر کولکاتا کسی اسپتال میں منتقل کرنے کو کہا ۔ اس حادثے کی خبر ملتے ہی علاقے میں ہلچل سی مچ گئی پورے علاقے میں غم۔کا ماحول ہے۔ اس حادثے کے متعلق مکان مالکن سچترا سکدر نے بتایا کہ نیرج کمار اور اسکی اہلیہ انیتا دیوی کے کل تین بچے تھے۔ آج دوپہر کے وقت انیتا گھر کے باہر کوئلہ توڑ رہی تھی۔ اس وقت بچے موبائل لیکر باہر ہی کھیل رہے تھے۔ تھوڑی ہی دیر کے بعد وہ لوگ گھر کے اندر چلے گئے اور باہر نہیں نکلے ماں سوچی کے بچے شاید سو گئے ہیں۔ اتنے میں سب سے چھوٹی بچی جسکی عمر تین سال ہے وہ دوڑتے ہوئے باہر آئی اور ماں کو بولی کہ اندر چل کر دیکھو کیا ہوا ہے۔ یہ سن کر ماں بھاگتے ہوئے اندر گئی تو دیکھ رہی ہے کہ اسکی چار سالہ بچی رشمی کماری پھندے سے جھول رہی ہے اور اس سے دو سال کا بڑا بیٹا زمین پر گیرا پڑا ہے۔ ماں بچی کو پھندے سے اتاری تب تک بچی کی جان جا چکی تھی۔ خبر ملتے ہی علاقائی لوگ دوڑے ہوئے آئے اور دونوں کو چنسورہ اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے بچی کو مردہ بتایا۔ اس بچی کا بڑا بھائی جس کے سر پر گہری چوٹ بھی آئی تھی۔ ڈاکٹروں نے ابتدائی علاج کے بعد کولکاتا کسی اسپتال میں منتقل کرنے کو کہا۔ اس معاملے میں بچوں کی ماں نے بتایا کہ یہ بچے دوپٹہ لیکر کھیل رہے تھے اور چھوٹی بیٹی موبائل سے کھیل رہی تھی اور میں باہر کچا کوئلہ توڑ رہی تھی۔ اندر سے کسی کی آواز نہیں مل رہی تھی تو میں سمجھی کہ بچے سو گئے ہیں۔ پھر میں سوچی کہ اندر جاکر دیکھتی ہوں۔ اتنے میں تین سال کی سب سے چھوٹی بیٹی باہر آئی اور کہہ رہی ہے کہ اندر جاکر دیکھو کیا ہوا ہے۔ جب اندر گئی تو دیکھا کہ بچی کے گلے میں دوپٹہ بندھا ہے اور وہ بانس سے جھول رہی ہے اور بیٹا نیچے گیرا پڑا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.