کولکاتا،8جولائی:مٹیابرج گلزار باغ رہائشی شخص اپنی نئی اسکوٹی چلانے کے دوران زبردست حادثے کا شکار ہوا۔ پولس ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق شام قریب 4 بجکر تیس منٹ کے قریب گلزار باغ رہائشی ببلو اپنی اسکوٹی پر اپنی 14 سالہ بیٹی اور نسبتی بھائی کے ہمراہ گارڈن ریچ کے نیچر پارک علاقے میں گھوم رہا تھا تبھی توازن کھو دینے کی صورت میں وہاں کھڑی ایک ٹیلر گاڑی ( دس چکہ لاری ) نے زوردار دھکا رسید کردیا۔ جس کے نتیجے میں انہیں شدید چوٹیں آئیں تاہم مقامی تھانہ گارڈن ریچ نے انہیں فوری طبی امداد کیلئے ایس ایس کے ایم اسپتال روانہ کردیا جہاں ڈاکٹروں نے انکی حالت کو کافی تشویشناک بتایا ہے۔
Comments are closed.