Take a fresh look at your lifestyle.

ٹرک کی زد میں آکر راہگیر جاں بحق،ڈرائیور فرار

مالدہ،16،جون :مالدہ شہر کے بھیڑ بھری منس کامنا روڈ پر ٹرک کی زد میں آکر ایک راہگیر کی موت کے بعد پورے علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔ حادثے کے بعد مقامی افراد نے ٹرک کو پکڑ لیا جبکہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی انگلش بازار تھانہ کی پولس موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال پر قابو پالیا۔ پولس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیا۔ پولس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے کی شناخت نہیں ہوسکی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ مانس کامنا روڈ کے علاقے میں سڑک کے کنارے ریت ،پتھر وغیرہ تعمیراتی سامان بکھرے ہوئے تھے۔ آج اس کی وجہ سے ، سڑک سے گزر رہا ٹرک بے قابو ہوگیا اور راہگیر کو زور سے دھکہ مار دیا ، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی کی عمر 50 سال کے قریب ہوگی۔راہگیر کی موت کی خبر پھیلتے ہی لوگ مشتعل ہوگئے۔انگلش بازارتھانہ کی پولس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کے نام اور پتہ کے بارے میں معلومات نہیں مل سکی ہے۔ پولس نے ٹرک کو اپنے قبضہ میں کرلیاجبکہ ڈرائیور مفرور ہے۔ ڈرائیور سمیت مقتول کی شناخت کےلئے کوششیں جاری ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.