Take a fresh look at your lifestyle.

بائیک سے ٹکراکر لوڈ ٹرک کھائی میں پلٹی،3زخمی

مالدہ،09،جون : مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور تھانہ کے تحت چانچل جانے والی قومی شاہراہ کے اس پار سڑک پر کھڑی دوموٹرسائیکل کو ٹکرمارتے ہوئے سیمنٹ سے بھری ٹرک سڑک کے کنارے کھائی میں جا کر پلٹ گئی۔ اس واقعہ میں موٹرسائیکل پر سوار تین نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔ ان سب کو ہریش چندر پور دیہی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ حادثے کے بعد ٹرک کا ڈرائیور اورخلاصی موقع سے فرار ہوگئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ سیمنٹ سے لدے ٹرک ہریش چندر پور میں چانچل کی طرف جانے والی قومی شاہراہ پر تلسی ہاٹا کی طرف تیزی سے جارہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ بال گرلز اسکول کے سامنے تین نوجوان دوموٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔اسی دوران بے قابو ہو کر تیز رفتار ٹرک نے دونوں موٹرسائیکلوں کو ٹکر مارتے ہوئے سڑک کے کنارے کھائی میں جا گری۔ واقعے کے بعد آس پاس کے لوگوں نے موٹرسائیکلوں پر سوار تین نوجوانوں کو اسپتال میں داخل کرایا۔ زخمیوں کا نام شیخ شکر اللہ ، شنکر محلدار اور منوتوش محلدار ہے۔ پولس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.