Take a fresh look at your lifestyle.

پک اپ وین اور ٹرک میں ٹکر،ڈرائیور سمیت 4جاں بحق

اسلام پور ،7،مئی: پک اپ وین اور ٹرک میں براہ راست تصادم ، ڈرائیور سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ شمالی دیناج پور ضلع کے اسلام پورتھانہ کے ماتحت گنجریا علاقے میں 31 ویں قومی شاہراہ پر مچھلی سے بھری پک اپ وین اور ٹرک کے درمیان آمنے سامنے تصادم کے نتیجے میں پک اپ وین کے ڈرائیور سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔ پولس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلئے اسلام پور اسپتال بھیج کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ پولس نے بتایا کہ جاں بحق ڈرائیور کی شناخت اتھم ہلدار (26) کے نام سے ہوئی ہے۔ باقی ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ مقتول کے ایک رشتے دار نے بتایا کہ دیر شام ، اچھم ہلدار گنگارام پور سے ایک پک اپ وین میں مچھلی لادنے کے بعد سلی گوڑی کےلئے روانہ ہوا۔ دریں اثنا ، راستہ میں اسلام پور کے علاقے میں گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.