کولکاتا 18جولائی ©: سابر کرائم ڈپارٹمنٹ سے متصل کولکاتا پولس نے ہگلی کے رہنے والے کوشک داس کو اس جرم میں حراست میں لےا کہ اس نے بنگلہ فلموں کی ہیروئین کوسوشل مےڈےا پر تےزاب پھےنکنے اور ان کی عصمت دری کرنے کی دھمکی دی تھی ۔ اس کے بعد اےک صحافی کو بھی اس پاداش میں گرفتار کےا گےا کہ اس نے وےب سائٹ پر نئی کہانی کو لےکر اس پر بھبکی کسی تھی ۔ بنگلہ فلموں کی اداکارہ شواستیکا مکھرجی نے کہا کہ 26جون کو ہندی فلوں کا مشہور اداکار شوشانت شنگھ راجپوت نے جو خودکشی کی تھی وہ المےہ ضرور تھا مگر آج کل خد کشی بھی کو فےشن بن چکا ہے اور اسی کو نشانہ بناکر اس نے بے تکے و غلیظ فقرے بھی اداکارہ پر کسے تھے ۔ اس نے عصمت دری اور مارنے تک کی دھمکی بھی دے ڈالی ۔ بعد میں پولس نے جن گلسی بردوان کے شوبھم چکرورتی کو اس کارستانی کی وجہ سے گرفتار کےا تو اس نے پولس کے سامنے اپنی بےہودہ حرکت کا اعتراف کر لےا ۔ اس کے بعد کوشک داس کو بھی کرائم والوں نے اسی الزام پر گرفتار کےا ۔ بعد میں ان دونوں کو کورٹ کے سامنے پیش کےا گےا وہاں ان لوگوں نے اپنے جرم کا اقرار کےا ۔ شواستھیکا مکھرجی نے اپنے بےان میں کہا کہ آج کل کے گمراہ لوگوں کے اندر بس ےہی کا م رہ گےا ہے کہ وہ دوسروں پر کیچڑ اچھالیں اور ان کو سر عام بے عزت کریں ۔ اےسے بےہودہ غلیظ لوگوں کو پولس ہی اچھا سبق سکھاتی ہے ۔
Comments are closed.