کولکاتا ، 11 دسمبر:آئندہ برس پانچ ریاستوں میں اسمبلی الیکشن ہوں گے اس سے پہلے ہی آدھار کارڈ کی طرح ووٹر کارڈ بھی ڈیجیٹل ہوسکتے ہیں نئے طریقہ کارکے ذریعہ نئے ووٹر اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر سے ڈیجیٹل ووٹر کارڈ ڈاﺅن لوڈ کرسکتے ہیں۔ متعلقہ انتظامیہ سے نئے ووٹرکارڈ کی عرضیاں منظور ہوتے ہی ڈاﺅن لوڈ کے ذریعہ اس کی فراہمی ہوجائے گی۔ الیکشن کمیشن اسمبلی انتخابات ہونے سے قبل ہی ڈیجیٹل ووٹرکارڈ کومتعارف کرنے میں غوروفکرکررہی ہے۔ EPIC کے ڈیجیٹل فارمیٹ نے QR2کوڈ ہوں گے ایک کوڈ میں ووٹر کانام دور کرنے میں پوری معلومات ، ڈاﺅن لوڈ کار ڈ میں یہ ساری معلومات ہوگی۔ جوووٹر خود استعمال کرے گا۔ آئندہ برس مغربی بنگال ، کیرالا، تامل ناڈو، پدوچری وغیرہ میں اسمبلی انتخابات متوقع ہیں۔اور درمیانی مہینے میں ہی ووٹ کی کارروائیاں شروع ہوجائیں گی ڈیجیٹل راشن کارڈ کی طرح اس بار سے ڈیجیٹل ووٹر کارڈ بھی جاری ہوجائیں گے الیکشن کمیشن نے تمام این آرآئی ووٹروں کے لئے پوسٹل بیلٹ کارروائی کے ذریعہ ووٹ حاصل کرنے کابندوبست کیاہے۔
Comments are closed.