Take a fresh look at your lifestyle.

ادھیر کا نئی تعلیمی پالیسی میں بنگالی کو کلاسیکی زبان کے طور پر شامل کرنے کا مطالبہ

کولکاتا/نئی دہلی،/8اگست:لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مرکز کی نئی تعلیمی پالیسی -2020 میں بنگالی کو کلاسیکی زبان کے طور پر شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی کو لکھے گئے خط میں چودھری نے کسی زبان کو کلاسیکی زبان کے زمرے میں شامل کرنے کی خصوصیات جاننے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کسی زبان کو کلاسیکی زبان کے زمرے میں رکھنے کی کیا خصوصیت ہونی چاہئے؟ بنگالی دنیا کی 15 ویں بولی جانے والی زبان ہے ، یہ بنیادی طور پر ادبی روایت پر مبنی ہے۔کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ نسلی اور آثار قدیمہ کے ثبوت اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ بنگالی زبان متعدد نسلی گروہوں پر مشتمل ہے اور اسے بنگالی زبان کہا جاتا ہے۔لہٰذا میں ہندستان کی نئی تعلیمی پالیسی پر غور کرنے کی درخواست کروں گا تاکہ بنگالی زبان کو کلاسیکی زبان کے زمرے میں شامل کیا جاسکے ۔ ملک میں کلاسیکی زبانوں کی فہرست کے تعین کے لئے اہلیت کو بڑھایا جا۔ ادھیر رنجن چودھری نے یہ خط جمعہ کے روز نوبل انعام یافتہ ربندر ناتھ ٹھاکر کی 79 ویں برسی کے موقع پر لکھا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ نئی تعلیمی پالیسی میں سنسکرت ، تمل ، کنڑا ، تیلگو اور ملیالم اوڈیا کو کلاسیکی زبانوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ نئی تعلیمی پالیسی کو 29 جولائی کو مرکزی کابینہ نے منظور کیا تھا ، جو 34 سالہ قدیم تعلیمی پالیسی کی جگہ لے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.