Take a fresh look at your lifestyle.

ادھیر چودھری بی جے پی کےخلاف بائیں محاذ سے اتحاد کےلئے تیار

کولکاتا،10،ستمبر:مغربی بنگال پردیش کانگریس کمیٹی کے نومنتخب صدر ادھیر رنجن چودھری نے جمعرات کو کہا کہ ان کی پارٹی آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے خلاف سی پی آئی-ایم کی زیر قیادت بائیں محاذ کے ساتھ اتحاد کرنے کےلئے تیار ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست میں بنیادی لڑائی سیکولرازم اور فرقہ واریت کے مابین ہے۔واضح رہے کہ آج ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد چودھری نے کہا کہ کانگریس کے سیکولر نظریات بی جے پی اور ترنمول کے فرقہ وارانہ بیان بازی کو شکست دیں گے۔ کانگریس ترنمول کانگریس کے بدانتظامی کے خلاف پورے جوش و جذبے کے ساتھ بائیں محاذ کے ساتھ لڑنا چاہتی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ سنہ 2016 میں کانگریس نے بائیں محاذ کے ساتھ اتحاد تشکیل دیا تھا ، حالانکہ اس نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں شکست کھائی تھی۔ لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما چودھری نے کہا کہ ہم کبھی بھی سی پی آئی (ایم) اور دیگر بائیں بازو جماعتوں کے ساتھ معاہدہ ختم نہیں کرنا چاہتے تھے ، لیکن سی پی آئی-ایم نے محسوس کیا ہوگا کہ کانگریس کے ساتھ اتحاد نے اس کو متوقع کامیابی نہیں دی ہے۔تاہم کانگریس نے کبھی ایسا نہیں سوچا تھا۔ ذہننشیں رہے کہ چودھری فروری 2014 سے ستمبر 2018 تک مغربی بنگال پی سی سی کے صدر رہے ہیں۔ بہرم پور سے تعلق رکھنے والے لوک سبھا ممبر چودھری کےلئے نئی ذمہ داری اس لحاظ سے بھی اہم اور چیلنجنگ ہے کہ اگلے سال مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات اپریل مئی میں تجویز کیے جانے کے قوی امکان ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.