Take a fresh look at your lifestyle.

ادھیر رنجن چودھری نے کیا کانگریس ضلع کمیٹی میں بڑا پھیر بدل ہوڑہ سے سنیل آدک کو ہٹا کر پلاس بھنڈاری کو بنایا نیا صدر

ہوڑہ 19 اکتوبر: مغربی بنگال پردیش کانگریس صدر ادھیر رنجن چودھری نے ریاست میں چارج سنبھالنے کے بعد فوری طور پر ریاستی و ضلعی کمیٹی میں بڑا پھیر بدل کیا ہے۔ انہوں نے ھوڑہ ضلع سے سنیل آدک کو ہٹا کر کانگریس پارٹی کے سرگرم لیڈر پلاس بھنڈاری کو صدر کا عہدہ مقرر کیا ہے۔ کل شام 4 بجے کانگریس ٹریڈ یونین اور یوتھ کانگریس کے زیرِ اہتمام ضلع دفتر میں پلاس بھنڈاری کو نئے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ مختلف تنظیموں کے اراکین کو مدعو کیا گیا تھا، اس تقریب میں شرکت کرنے والوں میں سیوا دل اور کانگریس ٹریڈ یونین کے ریاستی صدر پرمود پانڈے، آئی این ٹی یو سی کے ضلع صدر بسواجیت سرکار، بالی یوتھ کانگریس کے صدر ستم بگانی، جنوبی ہوڑہ یوتھ کانگریس کے صدر رنجیت دیب ناتھ، شمالی ہوڑہ بلاک کانگریس کے صدر اشوک یادو، ریاستی کانگریس کے سنئیر لیڈر شیخ ساحر، پیل خانہ کے فعال سماجی کارکن نعیم احمد اور شمالی ہوڑہ کے فعال کانگریسی لیڈر بنئے سنگھ کے نام قابلِ ذکر ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.