Take a fresh look at your lifestyle.

بنگال میں ڈیمو کریسی نہیں ممتا کریسی:ادھیر

کولکاتا،6اکتوبر: بی جے پی لیڈر منیش شکلا قتل کیس پر ریاستی کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے وزیر اعلی ممتا بنرجی کو نشانہ بنایا ہے۔ ادھیر رنجن چودھری نے ایک کے بعد ایک ٹویٹ کرکے ممتا کو اپنے نشانے پر لیا ہے۔ ادھیر رنجن چودھری کے مطابق اس وقت ریاست میں جو کچھ ہورہا ہے وہ جمہوریت نہیں بلکہ ممتاکریسی ہے۔ ادھیر رنجن چودھری نے ممتا بنرجی جو 2011 میں بنگال میں برسر اقتدار آئی تھیں ان کے ایک نعرہ ’بدلہ نہیں بدلاﺅ چاہتے ہیں ‘ کی بھی یاد دلایا۔ خیال رہے کہ منیش شکلا کا قتل فی الحال ریاستی سطح سے لیکر مرکزی سیاست میں بھی بی جے پی ممتا حکومت کو گھیرنا شروع کردیا ہے۔ مغربی بنگال کے انچارج کیلاش وجئے ورگیہ ، مکل رائے اور ارجن سنگھ سمیت متعدد بڑے رہنماو¿ں نے منیش شکلا قتل کیس کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔بی جے پی کا ایک وفد بھی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کرنے کل راج بھون پہنچا تھا۔ اسی کے ساتھ ہی ریاستی حکومت نے سی آئی ڈی کے قتل کی تحقیقات بھی سونپ دی ہیں۔ سی آئی ڈی نے تفتیش میں ملوث دو افراد کو بھی گرفتار کیا ہے۔ادھر منیش قتل کیس پر کانگریس کے ریاستی صدر ادھیر رنجن چودھری کے ممتا بنرجی کو نشانہ بنانے کی سیاست میں تھوڑا سا اضافہ ہوا ہے۔ ادھیر نے بی جے پی کے طرز پر یہ بھی کہا تھا کہ بنگال میں جمہوریت نہیں ہے۔ممتا بنرجی پر نشانہ سادھتے ہوئے ادھیر رنجن چودھری نے ٹویٹ کیا کہ تھانہ کے سامنے بی جے پی رہنما کے قتل نے بہت سے سوالات کو جنم دیا ہے۔ دیدی آپ چاہیں تو قاتل پکڑا جائے گا۔ اگر آپ نہیں چاہیں گی تو کسی کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا لیکن اصل قاتل گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ایک اور ٹویٹ میں آدھیر رنجن چودھری نے وزیر اعلی کو یاد دلایا کہ اپوزیشن کا مطلب اپوزیشن ہے ، دشمن نہیں۔ اسی لئے بنگال میں سیاسی قتل و غارت بند ہونا چاہئے۔ چودھری نے یہ بھی کہا کہ بنگال میں خونی راج نیتی کاخاتمہ ہونا چاہئے۔ اپوزیشن کا مطلب ہے تنقید نگاری، دشمنی نہیں اس وقت پورے ملک کے بہ نسبت بنگال میں سیاسی قتل و غارت گری کا خوفناک ماحول بنا ہوا ہے۔ ٹیٹا گڑھ کے بی جے پی لیڈر منیش شکلا کے قتل کے بعد تھانے کے سامنے ہزاروںبی جے پی حامیوں نے یہی سوال کھڑا کیا ہے۔ ادھیر نے مزید کہا کہ اگر دیدی چاہے گی تو خونی ضرور پکڑا جائے گا۔ آپ کی پہل سے دھڑ پکڑ تو ہوں گے مگر اصل قاتل قانون کی گرفت سے باہر ہی رہے گا۔ ایسے میں سی آئی ڈی ، پولس کسی کے اندر اتنی ہمت نہیں کہ وہ آپ کی اجازت کے بعد باہر نکل کر اپنی تفتیش جاری رکھ سکے۔ اب تو بازار میں دیدی کے دلال اتر گئے ہیں ہاں یا نا کرنے ۔ ادھیر نے دو ٹوک یہ بھی کہہ دیا کہ بنگال کے وزیر پولس و بنگال کی سیاست کا خون و اپوزیشن پارٹیوں پر حملے اب تو بند ہو۔ یاد رکھیں کہ آپ کا زمانہ سدا نہیں رہے گا۔
یاد رہے کہ ممتا بنرجی نے ہی یہ نعرہ بلند دیا تھا کہ بدلہ نہیں بلکہ بدل چاہے۔ ادھیر نے اس نعرے کی بھی یاد دہانی کروائی۔ کہا انہوں نے یہی فقرے کسے کسے تھے ان کو تو یاد رکھنا چاہئے ۔ اس وقت بنگال میںڈیمو کریسی نہیں بلکہ ممتا کریسی کا دور دورہ ہے جس کا ایک اور نام ہے آٹو کریسی۔ اتوار کی شام کو ٹیٹا گڑھ تھانے کی دوسری جانب بی جے پی کے دفتر میں گھس کر چار بندوق برداروں نے بھاجپا کے کونسلر منیش شکلا کو گولیوں سے بھون دیا۔ ان شر پسندوں نے سب سے عمدہ بندوق نائن ایم ایم کاربائن کا استعمال کیا تھا۔ اسپتال جاتے جاتے ہی شکلا نے دم توڑ دیا۔ اب ریاستی بی جے پی کی ہنگامہ آرائی کے بعد تحقیقی کام کو سی آئی ڈی کو سونپ دیا گیا ہے۔ سی آئی نے سرعت انگیزی کا مظاہرہ دکھاتے ہوئے بیری پور سے دو مشکوک مجرم محمد کرم خان ، گلاب شیخ کو حراست میں لیا ہے اور ابھی رڈار پر راجو نام کا ایک مشکوک شر پسند ہے ۔ سی آئی ڈی نے بتایا کہ ان کے ساتھ منیش شکلا کی پرانی دشمنی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.