Take a fresh look at your lifestyle.

ہاتھرس معاملہ میں مودی جی طویل وقتوں سے خاموش کیوں؟:چودھری

کولکاتا، 5اکتوبر : سینئر کانگریس لیڈر اور لوک سبھا ایم پی برہمپو ر ضلع مرشد آباد ادھیر رنجن چودھری نے وزیر اعظم مود ی سے سوال کیا کہ اتر پردیش کے ہاتھرس میں دلت لڑکی کی اجتماعی عصمت دری اور قتل کے معاملے میں وہ طویل وقتوں سے چپی سادھے ہوئے کیوں ہیں ، چودھری نے کہا کہ مودی جو کہ ہر ملکی اور غیر ملکی معاملے میں اپنی رائے دیتے ہیں اس وقت ہاتھرس کے معاملے میں بالکل گم صم ہوکر کیوں رہ گئے ہیں آخر آ پ کو کیا ہوگیا ہے مودی جی ، کہاں ہے آپ کا سب کا ساتھ سب کا وکاس ، سب کا وشواس ، کانگریس ایم پی نے ٹوئیٹر کے ذریعہ یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ہاتھرس واقعہ کے بعد سے منافقت کا دو ر شروع ہو چلا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس وقت نیا نعرہ دینے کی ضرورت ہے اور وہ نعرہ ہوگا شٹ اپ انڈیا ہش اپ انڈیا ادھیر رنجن چودھری کے چبھتے ہوئے سوال نے بی جے پی کے اندر بوکھلا ہٹ سی پیدا کردی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.