Take a fresh look at your lifestyle.

ایشوریہ رائے اور ارادھیا نے دی کورونا وائرس کو شکست، اسپتال سے مل گئی چھٹی

ممبئی27جولائی: کورونا وائرس سے متاثر ہوئیں بالی ووڈ اداکارہ اور امیتابھ بچن کی بہو ایشوریہ رائے بچن اور ان کی بیٹی ارادھیا رائے بچن کو ناناوتی اسپتال سے چھٹی مل گئی ہے۔ صدی کے مہانائک امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن کے کووڈ -19 سے متاثر پائے جانے کے بعد بہو ایشوریہ رائے اور پوتی ارادھیا بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئی تھیں۔واضح رہے کہ 11 جولائی کو امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے۔ اس کے بعد 12 جولائی کو ایشوریہ اور ارادھیا بھی کورونا پازیٹیو ملے۔ دونوں میں پہلے اس بیماری کے علامات نہیں تھے، اس لئے وہ دونوں گھر میں کوارنٹائن ہوگئی تھیں۔ وہیں طبیعت خراب ہونے کے بعد دونوں کو بھی ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔واضح رہے کہ امیتابھ بچن ان دنوں کورونا وائرس انفیکشن سے جدوجہد کر رہے ہیں۔ وہ ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں داخل ہیں۔ انہوں نے خود ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی تھی۔ امیتابھ بچن کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد سے ہی مداح اور قریبی لوگ ان کی سلامتی کے لئے دعا کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کا قہر عام لوگوں سے لے کر خاص لوگوں تک، سبھی لوگوں کے درمیان تیزی سے پھیل رہا ہے۔ گزشتہ کچھ وقت میں اس خطرناک وائرس نے کئی فلمی ہستیوں کو اپنی چپیٹ میں لے لیا ہے۔ حال ہی میں بچن فیملی کے علاوہ اداکار انوپم کھیر کے گھر میں 4 لوگ کورونا پازیٹیو پائے گئے۔ ان کی ماں دلاری کھیر، بھائی راجو، بھابھی اور بھتیجی کو کورونا پازیٹیو پایا گیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.