Take a fresh look at your lifestyle.

القاعدہ سے منسلک بنگال کے بیشتر نوجوان کیرالہ و کشمیر کے رابطے میں

کولکاتا ۔ 21ستمبر : قومی تفتیشی ایجنسی نے مرشد آباد سے چھ دہشت کو گرفتار کیا او ر کہا کہ دہشت گردی میں یہاں کے کافی لوگ ملوث ہیں ۔ ان سے پوچھ تاچھ کے بعد مالدہ سے بھی دو مشتبہ دہشت گرد کو قومی تفتیش ایجنسی نے نشان زد کیا ہے۔ انہوںنے اس با ت کی توثیق بھی کی کہ بنگال کی لاتعداد نوجوان ابھی القاعدہ سے جڑے ہوئے ہیں تفتیشی ٹیم نے یہ بھی کہا کہ جمعرات کو جو میٹنگ ہو رہی تھی اس میں مالدہ کے دو مشتبہ نوجوان بھی شامل تھے مگر وہ جمعہ کو وہاں سے نکل گئے ان کے بغیر چھ دہشت گرد پکڑے گئے بعد میں ان دونوں کو بھی مالدہ سے گرفتار کرنے نکلے مگر وہ ابھی فرار ہیں۔ قومی تفتیشی ٹیم نے یہ بھی خلاصہ کیا کہ یہ چھ دہشت گرد جن کا براہ راست تعلق ہے کشمیر سے بھی ان کے قبضے سے کئی سیم کارڈ ، لیپ ٹاپ او ر موبائل فون بھی حاصل کئے گئے ۔ جن سے انکشاف ہوا کہ ان کا تعلق کشمیر کے نا معلوم لوگوں سے بھی ہے ۔ یہ سارے جو دہشت پسندی کی ڈگر پر نکل پڑے ہیں وہ طالب علم بھی ہیں اور یہ متواتر کشمیر کے علاوہ کیرالا و دیگر ریاستوں سے رابطے میں رہتے ہیں قومی تفتیشی ایجنسی نے یہ اس بات کو تقویت دی کہ اب القاعدہ پورے ہندوستان میں اپنی جڑ بنا رہا ہے ۔ ان میں بنگال اور کیرالا بھی شامل ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.