کولکاتا۔ 16جولائی : آن بنگال اسٹوڈنٹس اسٹرگل کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں اس سنگین ماحول کے پیش نظر کہا کہ تمام اسکول ، کالج اپنے طلبہ و طالبات سے ہر طرح کی فیس کو موقوف کردے یہی حالات کا تقاضا ہے ایسے میں اب مدھیامک کے رزلٹ آچکے ہیں اور ہائر سکنڈری کے نتائج کا انتظار ہے جو یکم اگست تک متوقع ہے ایسے میں جتنے بھی کامیاب امیدوار ہوں گے سبھی آگے کی پڑھائی کیلئے چنندہ انسٹی ٹیوشن کا رخ سائبر کیفے سے آن لائن کے ذریعہ کریں گے ۔ جبکہ اس وقت پورے ملک میں وبائی مرض کی حیثیت سے ہر شعبہ حیات خوفزدہ ہے ۔ روزانہ ہی متاثرین کی تعداد میں اضافہ بھی ہورہا ہے ۔ ایسے میں کیوں اس اسکول و کالج داخلے کی سسٹم کو رائج کرنے پر تلے ہیں ۔ کرونا وائرس کے عتاب سے روزگار ، معیشت کا براحال ہے مہاجر مزدور جو لوٹ کر آئے ہیں ان کا بھی حال بد تر ہورہا ہے ۔ اب جبکہ روزگار و نوکری پر نحوست کی مار پڑی ہے ۔ تو ایسے میں گارجین حضرات اپنے بیٹے و بیٹیوں کے لئے داخلے کی پیش قدمی کیسے کرسکتے ہیں پہلے تو گھر یلو ضروریات ہیں ان کے سامنے ہوگی ۔ تب بعد کے بارے دھیان دینا ہوگا ۔ ایسا ہی روداد کی ایک کاپی عالم صاحب نے معزز وزیر تعلیم کو بھی بھیجا ہے اس میں انہوںنے مذکورہ تمام پریشانیوں کا خلاصہ کردیا ہے۔
Comments are closed.