کولکاتا،24جولائی: آلو کی قیمت میں غیر ضروری اضافہ سے تو عوام پریشان تھے ہی آج ریاست کی وزیراعلی ممتا بنرجی بھی آلو کی بڑھتی ہوئی قیمت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی ٹاسک فورس کویہ ہدایت جاری کیا کہ ایک ہفتہ کے اندر آلو کی قیمت 25روپئے تک لائی جائے۔ خیال رہے کہ آلو کی قیمت 34روپئے ہوگئی۔ لہٰذا ریاستی ٹاسک فورس کے ممبر رابندر ناتھ کولے نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا فیصلہ واقعی میں قابل ستائش ہے اور ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں لہٰذا اب جلد ہی آلو کی قیمت کو اعتدال میں لایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ کل ہم لوگ شہر کے مختلف بازارکا معائنہ کریں گے نیز قیمتوں کے بارے میں باز پرس کی جائے گی۔آج نوانو میں آلو کی قیمت کو لیکر وزیراعلی ممتا بنرجی نے ایک اہم میٹنگ جا انعقاد کیا جس میں آلو کی قیمت کو اعتدال میں لانے کی انہوں نے ہدایت دی۔
Comments are closed.