Take a fresh look at your lifestyle.

ایمبولنس نہیں ملنے پرپی پی ای پہن کر پڑوسی نے بائیک سے کورونا مریض کو اسپتال پہنچایا

کولکاتا،/13اگست: جب کورونا علامات والے شخص کو ایمبولینس نہیں ملی تو اسی علاقے سے پی پی ای پہنے ہوئے ایک شخص نے اسے بائیک کے ذریعہ اسپتال پہنچایا۔ یہ معاملہ بنگال کے ضلع جھا ڑگرام کے گوپی بلبھ پور کا ہے۔ نوجوان کا نام ستیہ کام پٹنائک جوترنمول یووا مورچہ کے صدر ہیں جو کورونا علامات والے مریض کو اسپتال لے جاتے ہیں۔ اسے اپنی پارٹی کے کارکنوں سے معلوم ہوا ہے کہ ایک مہاجر کارکن جو کچھ دن پہلے گاو¿ں واپس آیا تھا وہ بخار میں مبتلا ہے۔ اسے 4-5 دن سے کورونا کی علامات تھیں۔ کنبہ کا کہنا تھا کہ بہت کوشش کے باوجود انہیں ایمبولینس نہیں ملی۔ کوئی بھی خوف سے کورونا متاثرمریض کی مدد کرنے کو تیار نہیں تھا۔ لہٰذا اس نے خود متاثرہ افراد کے اہل خانہ کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے لئے ستیہ کام نے پی پی ای کٹ خریدی اور کورونا متاثر مریض کو اپنی موٹرسائیکل پر بیٹھاگاو¿ں سے تین کلومیٹر دور کوویڈ کیئر سنٹر لے گیا۔ ڈاکٹروں نے مریض کو دیکھا اور دوائی دینے کے بعد اسے گھر بھیج دیا۔ ڈاکٹروں نے اسے گھر میں تنہائی میں رہنے کو کہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.