Take a fresh look at your lifestyle.

درگا پوجا سے قبل امیت شاہ کابنگال دورہ متوقع

کولکاتا،2،اکتوبر:مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ درگا پوجا سے قبل مغربی بنگال کا دورہ کرسکتے ہیں امیت شاہ کا یہ دورہ 2021 کے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر ہوگا جس میں وہ پارٹی کارکنوں سے تبادلہ خیال کریں گے اور اسمبلی انتخابات کےلئے انھیں ہدایات بھی دیں گے۔ بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے یہ اطلاع دی ہے۔ گھوش نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ 22 اکتوبر سے شروع ہونے والی درگا پوجا سے قبل بنگال کا دورہ کرسکتے ہیں ۔ ریاستی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ امیت شاہ کا یہ دورہ 2021 کے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر ہوگا جس میں وہ پارٹی کارکنوں کے ساتھ بات چیت کریں گے اور اسمبلی انتخابات کے لئے انھیں ہدایات بھی دیں گے۔ امیت شاہ اپنے مغربی بنگال کے دورے پر اسمبلی انتخابات سے قبل ریاست میں پارٹی کی تنظیم پر بھی غور کریں گے۔بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے بتایا کہ بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا اس ماہ کے آخر میں پوجا کے بعد بنگال آئیں گے۔بنگال بی جے پی میں اختلافات کی قیاس آرائیوں کے درمیان شاہ نے نڈا کے ہمراہ دہلی میں ریاستی اعلیٰ پارٹی کارکنوں کے ساتھ ایک خصوصی میٹنگ کی تھی اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیاتھا۔ دلیپ گھوش نے بتایا کہ امیت شاہ اور جے پی نڈا کے ساتھ تنظیمی میٹنگ کی تھی۔ امکان موجود ہے کہ امت شاہ مغربی بنگال میں پارٹی کے دیگر ریاستی سطح کے رہنماو¿ں کے ساتھ تنظیمی میٹنگ کرنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نڈا کے دورہ مغربی بنگال کی تاریخ کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ بی جے پی کی مرکزی اکائی میںتنظیم نو اور سینئر رہنما راہل سنہا کو قومی سکریٹری کے عہدے سے ہٹانے سے بنگال میں بے چینی دیکھی جا رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.