Take a fresh look at your lifestyle.

شاہ کی ہدایت پرجنگل محل سے فوجیوں کاانخلائ

کولکاتا6 نومبر: وزیرداخلہ امیت شاہ کے دوروزہ دورے کے اندر ہی جنگل محل سے سی آر پی ایف کوکوچ کرنے کی ہدایت، اسمبلی الیکشن سے اس طرح کی ہدایت کے بعد ریاستی حکومت کے اندراضطرابی بڑھے گی۔ جھاڑ گرام کے کانکر اچھاڑ، بوڑھی کوڈ، پرولیا، ایودھیا پہاڑ کی تفریح گاہ ، کھلا میدان وپاتھر باندھ کاعلاقہ حساس علاقہ میںشمار ہوتاہے۔ ان علاقوں میں کل 14 کمپنیاں فوج کی تعینات تھی تاکہ پرولیا، جھاڑ گرام کے جنگل محل کے مختلف جگہوں میں ماﺅ واس سے ان کادوبدو مقابلہ ہوتارہے۔ ان میں سے 8 فوجی کمپنیاں بہار الیکشن کے لئے جاچکی تھیں بقیہ 6کمپنیاں چھتیس گڑھ و مدھیہ پردیش میں بھیجی گئی ہیں۔ اب مرکزی وزیرداخلہ کی ہدایت کے عبد 20 نومبر سے ان کابھی انخلاءہوجائے گا۔ حالانکہ ابھی تک ماﺅ وادی نے بڑا کوئی حملہ نہیں کیا ہے مگراس بار یوم آزادی میں بیل پہاڑی کے بھولا بدھا علاقے میں ماﺅواد کے کچھ پوسٹر ضرور دیکھے گئے تھے ۔ اب اسمبلی الیکشن سے پہلے سی آر پی ایف کے انخلاءکافیصلہ حکومت بنگال کے لئے ایک درد سر بنے گا مگر ریاستی حکومت بھی چپ بیٹھنے والی نہیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.