کولکاتا۔ 28مئی : گزشتہ بدھ کی رات سے جو کال بیساکھی کی طوفانی بارش نے قہر ڈھایا وہ وقتی رہا مگر امفان سے خوفزدہ لوگوں کے اندر ڈر ضرور پیدا ہوگیا ۔مغربی کولکاتا میں اس طوفانی بارش کی زد میں آکر دو لوگوں نے اپنی جان گنوائی ۔ امفان نے جو تباہی مچائی تھی اس نے اپنے پیچھے تباہی کا جو سلسلہ دراز کیا وہ شمالی 24پرگنہ تک بھی قائم رہا اور اس سے 60برس کی ایک عور ت ماری گئی ساتھ ہی بوسیدہ دیوار کے گرنے سے پانچ لوگ بری طرح زخمی ہوئے ۔ کال بیساکھی سے ایک شخص درگا پور میں بجلی کے گرنے سے ہلاک ہوا ۔ تباہ شدہ علاقوں میں امفان سے اکھڑے درخت اور استے کو صاف کرنے کا کام پور ی توانائی کے ساتھ جاری ہے۔مغربی بنگال میں رات گئے بارش اور تیز ہواو¿ں کی وجہ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ اس کی وجہ سے ، شہر اور بنگال کے جنوبی اضلاع کو جمعرات کے روز ایک اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک ہفتہ پہلے ہی سمندری طوفان امفان نے ریاست میں بہت تباہی پھیلائی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ شمالی چوبیس پرگنہ میں دیوار گرنے سے ایک 40 سالہ شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مغربی بردوان ضلع کے درگا پور میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔کولکاتہ ٹریفک پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی شام سے ہی بارش شروع ہوگئی۔ چند گھنٹوں میں ، شہر کے متعدد علاقوں میں پانی بھر گیا ، جس سے طوفان کے نتیجے میں امدادی کاموں میں مصروف ملازمین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
Comments are closed.