کولکاتا،04،جون :امفان طوفان سے اضلاع میں جو تباہی و بربادی ہوئی ہے۔اس کی بھرپائی کےلئے ریاستی وزارت اقلیت کی جانب سے مالی امداد اور ترقیاتی سہولیات فراہم کی جائے گی۔مذکورہ خیالات کا اظہارغیا ث الدین ملا ریاستی وزیر مملکت برائے مدرسہ ایجوکیشن اور اقلیتی امور نے اقلیتی شعبہ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ خصوصی میٹنگ کے بعد کیا۔انہوں نے کہا کہ امفان طوفان سے لوگوں کے جو مکانات مسمار ہو گئے ہیں اس کی مرمت اور نو تعمیر کےلئے مائینوریٹی وزارت نے آج اے ڈی ایم ہوڑہ،جنوبی چوبیس پرگنہ،شمالی چوبیس پرگنہ ،پبلک ہیلتھ انجینئر(پی ایچ ای)،کے علاوہ شمالی و جنوبی چوبیس پرگنہ ،ہوڑہ ضلع کے مائینوریٹی اسکریٹری غلام امیر انصاری،ایڈیشنل سکریٹری عبد الرحمان ،اسپیشل سکریٹری شکیل احمدکے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔جس میں چند ایجنڈے پر خصوصی دھیان دیا گیا۔(1)اقلیتی شعبہ (ایم ایس ڈی پی)کی جانب امفان طوفان سے تباہ حال مکانات کی مرمت ۔ (2)ایم ایس ڈی پی کے تحت پانی کی سپلائی کو یقینی بناناجہاں امفان طوفان سے پائپ لائن خراب ہو گئے ہیں۔اس کو درست کرواناتاکہ پینے کا پانی نئے سرے سے گھروں تک پہنچے ۔
آخر میں وزیر ملا نے کہا کہ آج کی اقلیتی وزارت کی میٹنگ کافی کامیاب رہی جہاں کئی اہم مسائل پر کھل کر گفتگو ہوئی اور شدید مسائل کو جلد سے جلد حل کرنے پر زور دیا گیا ۔ہمیں امید ہے کہ اسے جلد سے جلد حل کیا جائے گا۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
Prev Post
Comments are closed.