Take a fresh look at your lifestyle.

امفان صدی کا سب سے بڑا سانحہ :الاپن بندوپادھیائے

0

 

بشیر ہاٹ ۔30مئی: امفان نے جو قہر بشیر ہاٹ میں ڈھایا ہے ۔ اس ضلع کو بخوبی معائنہ کرنے وہاں امور داخلہ چیف سکریٹری پہنچے اور ضلع انتظامیہ سے ایک ضروری میٹنگ کی ۔ بشیر ہاٹ کے محکمہ سندر بن سے متصل ہنگل گنج ، سندیس کھالی اور 2نمبر بلاک ، حسن آباد و مینا کھال جس طرح امفان سے تباہ و برباد ہوا ہے ۔ اس کا معائنہ کرنے کیلئے امور داخلہ کے الاپن بندو پادھیائے پہنچے اور ریاست سے بولے اس صدی کا یہ سب سے بڑا سانحہ ہے۔“ دریں اثناءبشیرہاٹ محکمہ کے پانچ بلاک میں 500عدد علاقوں کی ندیوں کے باندھ بھی ٹوٹ پھو ٹ گئے ہیں او ر وہاں پینے کے پانی کی قلت ہونے پر 11لاکھ پانی کے پیکٹ کا انتظام کیا گیا او ر خشک کھانے کا بھی بندو بست کیا گیا الاپن بندوپادھیائے نے یہ بھی واضح کردیا کہ جون کے اندر ہی ان علاقے کی بجلی و پانی بھی وافر سے دستیاب ہوجائیں گے اورجن علاقوں میں پانی کی عدم دستیابی ہ وہاں جنگی پیمانے پر کام زور و شور سے شروع ہے ۔ امفان میںباراسات سے ہیم نگر تک لگ بھگ 130کیلو میٹر راستے پر درخت و الیکٹرک کے پول ٹوٹ کر گرے ہیں انہیں بھی صاف کیا جارہا ہے اور وہاں گاڑیاں بھی اب چلنی شروع ہوچکی ہیں ۔ تیز بارش میں جو بھی حیوانات مر کر پانی میں بہہ رہے ہیں انہیں بھی وہاں سے ہٹا نے کا کام تیزی سے کیا جارہاہے یاد رہے کہ اس ریاست میں بشیر ہا ٹ سب سے زیادہ تباہ ہوا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.