Take a fresh look at your lifestyle.

امفان سے موبائل، انٹر نیٹ تباہ، آن لائن کلاس بھی متاثر

کولکاتا،27مئی: امفان سے پورا کولکاتا برباد ہوا۔ اس تباہی سے موبائل فون کا کنکشن بھی ٹوٹ گیا اور کئی جگہوں پر انٹر نیٹ ناکارہ ہوگیاہے۔ اب جو طلبا و طالبات آن لائن اپنی پڑھائی کر رہے ہیں درس لے رہے ہیں، وہ بھی کافی مشکل میں پڑ چکے ہیں۔ موبائل سے رابطہ کرنے کے بعد بھی مایوسی ہاتھ لگ رہی ہے کلاس کرنے والے طالب علم اب مایوسی کے شکار ہو رہے ہیں۔ یاد رہے کہ لاک ڈاون میں اسکول کالج بند ہونے سے آن لائن کے ذریعہ طلباو طالبات کلاس کر رہے ہیں انٹر نیٹ سے یہ سارا کام ہو رہا تھا مگر امفان کے عتاب کے بعد یہ سارے ذرائع بھی بند ہو چکے ہیں اب اسکول کے پروجیکٹ، اسسٹمنٹ جمع کرنا یہ سارا کچھ انٹر نیٹ سے ہوتا مگر اب ساری امیدوں پر اوس پڑ گیا۔ امفان طوفان سے الیکٹرک پول، درخت سبھی اکھڑ گئے ہیں کئی ٹیلی کام ادارے کے ٹاور بھی اجڑ گئے ہیں ایسے نا گفتہ بہ حالت میں پڑھائی کرنے والے ذہین طلبا و طالبات پر نازک وقت آگیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.