کولکاتا۔ 16جولائی۔ ریاستی حکومت نے دعویٰ کیا کہ طوفان میں تباہ و بربادہوجانے والے چالیس ہزار لوگوں نے ہرجانے ادا کرنے کی جو درخواستیں دی تھیں ان میں سے 26ہزار لوگوں کی درخواستوں پر ان کی مانگیں پوری کردی گئی ہیں ۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج نبنو میں اخبار نویسوں کو بتایا کہ افراتفری کے عالم میںکام کرنے سے 10میں 5فیصد بھول ہوسکتی ہے اور بعد میں اس پر نظرثانی کئے جانے کے بعد مزید 6ہزار افراد کے نقصانات کی تلافی کردی گئی ۔ انہوںنے کہا کہ صحیح درخوست بھیجنے والوں کی پہچان کرکے ان کے ہاتھوں میںنقد رقم دیدیئے جائیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ بہت سارے درخواستوں کو غلط پایا گیا اور وہ لوگ غلط طریقے سے پیسے ہتھیانا چاہتے تھے ایسے 6ہزار لوگوں کی درخواستیں باطل کی گئی ہیں۔
Comments are closed.