Take a fresh look at your lifestyle.

امرتیہ سین نے شکریہ نامے میں ممتا ڈیئر سے نوازا

0

کولکاتا، 28دسمبر: نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین نے اپنے ایک مکتوب میں ممتا بنرجی کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اس زمینی تنازع معاملے میں ان کے حق میں بولیں اور سینہ سپر ہو کر کھڑی رہیں۔ اپنے خط میں امرتیہ سین نے ممتا کو ڈیئر ممتا کہہ کر خطاب کیا یہ بھی کہا کہ ان کی بلند آواز نے انہیں بھی حوصلہ دیا اور انہوں نے حق گوئی میں کوئی بھی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیا۔ حال ہی میں شانتی نکتین کے مکان کو لے کر ایک بڑا مسئلہ کھڑا ہوا تھا۔ اس مسئلے کے تحت امرتیہ سین کی مورتی مکان پر سوال اٹھا تھا کہ اس میں کچھ زمین شانتی نکیتن کی ملکیت ہے ان نازک وقت میں ممتا امرتیہ سین کے حق میں ڈٹ کر بولیں جس کے بعد امرتیہ سین کے اندر بھی حوصلہ پیدا ہوا اور انہوں نے اپنے دفاع میں سامنے والے کا دستاویزات کے ذریعہ منہ بند کر دیا۔ اس پر ممتا نے یہ رد عمل ظاہر کیا کہ اب لوگ رابندر ناتھ کے اسباق کو بھولتے جا رہے ہیں اور مفاد پرستی کی طرف دوڑ لگا رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.