Take a fresh look at your lifestyle.

انڈا ل میں غےر قانونی کانکنی کا سانحہ ، زمین دھنسنے سے اےک خاتو ن سمےت پانچ مکانات دفن ہو گئے

آسنسول 20 جون : اےسٹرن کولفیلڈ لمیٹےڈ کمپنی کی سر زمین انڈال حلقہ کے سجرا جام آباد میں رات 2بجے کے قریب اےک زور دار بھےانک آواز کے ساتھ تقریبا 200مربع میٹر پھےلی زمین دھنسنے لگی ۔ اس کی زد میں آکر اےک خاتون سمےت پوری عمارت زمین کے اندر دفن ہو گئی ۔ ذرائع کے مطابق اےک کنبے کے 6افراد اس مکان میں رہتے تھے زمین میں دراڑ پرنے سے سب لوگ بھاگ کر محفوظ جگہ پر چلے گئے مگر اےک خاتون جس کا نام شہناز بتاےا گےا ہے نہیںنکل سکی اور وہ عمار ت کے ساتھ ہی زمین کے اند ر دھنس گئی ۔ کنبے کے سارے لوگ سو رہے تھے ، آواز سن کر ےہ لوگ بےدار ہوئے اور باہر آگئے لیکن شیخ شہناز کمرے میں پھنس گئی ۔ دور دور تک تھورے تھورے وقفے میں زمین میں دراڑ پڑ تے دےکھی گئی جس سے 15سے زائد مکان کو نقصان پہنچا ہے ۔ اطراف کے مکانات خالی کر دئے گئے ہیں ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ رات جےسے ہی زمین دھنسی ای سی اےل کے ذمہداروں کو اس کی اطلاع دی گئی مگر سات گھنٹے بعد امدادی کارروائی شروع کی گئی ۔ پولس کی بھاری نفری نے جائے وقو ع کو گھےرے میں لے لےا ۔ اس حلقے کے پنچاےت ممبر بے بتاےا کہ نو آباد کاری کا مطالبہ کےا گےاتھا مگر دو سال ہو گئے ECLکی توجہ نہیں ہو رہی ہے ، ای سی اےل حکام اس سلسلے میں لا تعلق ہیں ، انہیں عوام کی فکر نہیں ہے ۔ نو آباد کاری اگر ہو جاتی تو آج جان و مال کا نقصان نہیں ہو تا ۔ ای سی ایل کے خلاف شدید احتجاج ہو رہے ہیں ۔ رےسیکو ٹیم نے کام شروع کر دےا ہے لیکن مکان کے ساتھ زمین میں دھنسی شاہناز نامی خاتون کی تادم تحریر کو ئی پتہ نہیں چلا ہے ۔ پورے علاقے میں خوف و ہراس کے ساتھ سوگ کا ماحول ہے ۔ بتاےا جاتا ہے کہ لےنڈ سلائیڈنگ اےک ہزار مربع فیٹ سے زےادہ ہے ۔ECLپر الزام عائد کےا جا رہا ہے کہ کمپنی غےر آئینی طور پر صرف کوئلہ نکالنے میں لگی ہے ، جگہ جگہ OCPبنا رکھی ہے ، زمین بھرنے کا کام نہیں ہو تا ہے جس سے اندرون زمین کھوکھلی ہو گئی ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.