کولکاتا،7،اگست:کولکاتا میونسپل کارپوریشن نے ریاست میں ریپڈ اینٹی زون ٹیسٹ شروع کیا ۔اب اسے ریاست بھر میں نافذ کردیا گیا ہے۔اس کے لئے ، سواستھ بھون نے سرکاری اسپتالوں میں اینٹی زون کٹس بھیجنا شروع کردیاگیا ہے۔ریاست بھر میں انفیکشن کی تعداد بڑھ رہی ہے۔اس ٹیسٹ کےلئے ریاست میں تقریباً 53000 ٹس بھیج دی گئی ہیں۔ نتیجہ صرف 30 منٹ میں سامنے آجائے گا۔ ان میں سے 1500 ٹیسٹ کٹس ایس ایس کے ایم 1000 این آر ایس 500 کلکتہ میڈیکل کالج500 ، نیشنل اینڈ اوریجنلز کو ارسال کردی گئی ہیں۔کٹ باقی اضلاع میں پہنچ چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ان لوگوں کےلئے کارآمد ہے جو غیر کوویڈ ہیں۔ریپڈ اینٹی زون کٹس ڈاکٹروں ،ہیلتھ ورکرز، نرسوں، ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں آنے والے مریضوں اور کرونا کی شروعاتی علامات کے مریض استعمال کریں گے۔ اگر جانچ کی رپورٹ مثبت ہے تو وہ کورونا مریض ہی سمجھے جائیں گے۔ اگر رپورٹ منفی ہے تو ، ان کی جانچ نہیں کی جائے گی۔ تاہم اگر اس میں علامات موجود ہیں تو آر ٹی پی آر ٹیسٹ ہوگا۔ اگر کوئی علامات نہیں ہیں تو مزید ٹیسٹ نہیں ہوں گے۔ذہن نشیں رہے کہ کولکاتا میں 3 جولائی سے ریپڈ اینٹی زون ٹیسٹ شروع کیا گیا تھا۔ محکمہ صحت کا ماننا ہے کہ اس سے کرونا مریض کی زیادہ تیزی سے شناخت کی جاسکتی ہے۔
Comments are closed.