Take a fresh look at your lifestyle.

قیامت خیز امفان سے کلکتہ و جادب پور یونیورسٹی کو 5کروڑ کا نقصان

کو لکاتا۔ 30مئی : گردابی طوفان امفان کی زد میں آکر کوکلکتہ و جادب پور یونیورسٹی کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑالگ بھگ 5کروڑ کے آس پاس ہے جس کی رپورٹ اکاش بھون میں بھی ارسال کردیا گیا ۔ کلکتہ یونیورسٹی کے سات کیمپس کو زبردست نقصان ہوا جس کی لاگت اندازے کے مطابق 3کروڑ بتایا گیا ۔ تو دوسری طرف جادب پور کے دو کیمپس میں جو نقصان ہوئے ا س کا تخمینہ دو کروڑ کے آس پاس لگایا گیا ہے ۔ قیامت خیز امفان طوفان نے دونوں یونیورسٹی کے ہاسٹل او ر قدیمی دیواروں کو بھاری نقصان پہنچایا ، ہوسٹل کے لاتعداد کھڑکی و دروازے ٹوٹ پھوٹ کر گر پڑے اس کے علاوہ برسات کے پانی لیباریٹری میں گھس کر خوب تباہ کاری مچائی ۔کلکتہ یونیورسٹی کے راجہ زابازار و بالی گنج کیمپس کے مختلف شعبے میں قیمتی و جدید طرز کے آلات موجود تھے ۔ مگر بجلی نہ ہونے سے و ہ سارے برباد ہوئے ہیں ۔ اسی کے ساتھ جادب پور یونیورسٹی کے کیمپس کا بھی دہشت ناک طوفان میں کافی نقصان ہوا اس یونیورسٹی کے میں کیمپس میں ایک اندازے کے مطابق 77لاکھ روپئے و سالٹ لیک کیمپس میں 38لاکھ کا نقصان ہوا۔ ونوں کیمپس کو ملاکر 190عدد درخت بھی طوفان کے نذر ہوگئے اس کے ساتھ ہی بجلی و ٹیلی فون کے پوسٹ و کھونٹی بھی طوفان میں اکھڑ گئے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ان دونوں یونیورسٹی کے ہونے والے نقصانات کو دیکھنے کے بعد بتایا کہ اس امفان سے بنگال کے 98افراد لقمہ ¿ اجل ہوئے ہیں ۔ مگر وقت اچھے آنے میں دیر نہیں لگے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.