Take a fresh look at your lifestyle.

امہر اسٹریٹ میں بی جے پی روڈ شو کے دوران ارجن سنگھ کو جوتا دیکھایا گیا

0

کولکاتا ،24 ،فروری: کولکاتا کے امہرسٹ اسٹریٹ میں بی جے پی کے روڈ شو کے دروان ہنگامہ برپا ہوگیا۔ یہاں ترنمول اور بی جے پی کارکنان آپس میں بھڑ گئے۔بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ ارجن سنگھ اور بی جے پی رہنما شوبھندو ادھیکاری کو ان پر جوتا پھینک کر نشانہ بنایا گیا اور جھاڑو دکھایا۔ جس کے بعد پورے ایریا میں سنسنی کا ماحول قائم ہوگیا تھا۔ بی جے پی نے ترنمول پر یہ سب کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اس واقعے میں پولس انتظامیہ کی بے عملی پر بھی سوالات اٹھائے جارہے ہیں جو تھانہ امہرسٹ اسٹریٹ کے قریب پیش آیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق بدھ کے روز رِیشکیش پارک سے لیک بوٹالہ پارک تک بی جے پی کا روڈ شو تھا۔ روڈ شو میں ارجن سنگھ ، شوبندھوادھیکاری ، راجیو بنرجی سمیت تمام بڑے رہنما موجود تھے۔روڈ شو شروع ہوتے ہی بدامنی پھیل گئی۔یہ الزام لگایا جارہا ہے کہ ترنمول کے کارکنوں نے روڈ شو میں خلل ڈال دیا۔روڈ شو میں جئے شری رام کا زوردار نعرہ لگایا جارہا تھا۔جیسے ہی روڈ شو آگے بڑھا ، بی جے پی قائدین کو جوتا اور جھاڑو دکھایا گیا۔ بی جے پی قائدین کی کار توڑے جانے کی بابت بھی بتایا جارہا ہے۔ اس دوران امہرسٹ اسٹریٹ سٹی کالج کے سامنے ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔ یہاں بی جے پی اور ٹی ایم سی کارکنان آپس میں لڑ پڑے۔ پولس کو صورتحال سے نمٹنے کےلئے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔بی جے پی قائدین نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ بی جے پی کے رہنما راجیو بنرجی نے کہا کہ ترنمول کانگریس بی جے پی کے بڑھتے ہوئے قد کو دیکھ کر خوفزدہ ہوگئی ہے۔اس کی روک تھام کے لئے اس طرح کے حملے کئے جارہے ہیں۔ لیکن بی جے پی کو اس طرح روکا نہیں جاسکتا۔ ادھرترنمول کے حامیوں نے امہرسٹ اسٹریٹ پوسٹ آفس کے سامنے احتجاج شروع کردیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.