جلپائی گوڑی،2 جولائی : محکمہ جنگلات کی خصوصی ٹاسک فورس نے انٹلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر مہم جوئی اور پانچ پہاڑی پرندوں کے ساتھ تین اسمگلروں کو گرفتار کیا۔ ٹاسک فورس کے سربراہ سنجے دت نے بتایا کہ جمعرات کی صبح ان پرندوں کی اسمگلنگ کی اطلاع ملنے کے بعد محکمہ جنگلات کی ٹیم نے ایک مہم چلائی اور پہاڑی پرندوںکے ساتھ اسمگلروں کو بھی پکڑ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مسٹر دت نے کہا کہ آج تمام اسمگلروں کو جلپائی گوڑی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ اسمگلروں سے باز پرس کرکے اس گروہ کے دیگر افراد کے بارے میں معلومات جمع کی جارہی ہیں۔
Comments are closed.