کولکاتا،9،ستمبر: تین دن بعد کولکاتا پولس نے نیلنجنا چٹرجی سے آنند پور میں چھیڑ چھاڑ کرنے اور بچانے پہنچی دوسری عورت کو کچلنے والے مرکزی ملزم ابھیشیک پانڈے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولس ذرائع کے مطابق ابھیشیک پانڈے کو منگل کی رات ہی کولکاتا کے ایک نجی اسکول کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اسے EM بائی پاس کے قریب کار سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولس نے بتایا کہ پانڈے سنیچر کی رات واقعے کے بعد ہی دم دم کے علاقے میں واقع ایک گیسٹ ہاو¿س میں چھپا ہوا تھا لیکن بعد میں وہ جب وہاں سے فرار ہو رہا تھا تبھی اسے پکڑ لیا گیا تھا۔ اس سے قبل منگل کے روز وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کولکاتا پولس کمشنر انوج شرما سے کہا تھا کہ وہ ملزموں کا سراغ لگائیں اور انہیں فوری گرفتار کرلیں۔کولکاتا پولس نے پہلے ہی ملزم کی گاڑی کی نشاندہی کرتے ہوئے اسے قبضہ میں لے لیا تھا اور منگل کے روز شہر کے پولس ہیڈ کوارٹرز میں اس کی والدہ سے پوچھ گچھ بھی کی تھی۔ مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ شہر کے وسط میں اس وقت ہوئی جب جنوبی کولکاتا کے علاقے آنند پور کی رہائشی نیلانجنا چٹرجی اپنے شوہر دیپ ستیہ پتی کے ساتھ اپنی گاڑی میں گھر لوٹ رہی تھیں۔ اس نے ہنڈا سٹی کار میں ڈرائیور کے قریب بیٹھی ایک عورت کو مدد کی چیخ سنکر چٹرجی فوراً اپنی گاڑی سے باہر نکلی اور ہونڈا سٹی کار کی طرف بڑھی۔ اسی دوران ڈرائیور نے خاتون کو کار سے باہر دھکیل دیا اور تیزی سے بھاگنے کی کوشش کی۔ کار ڈرائیور نے نیلانجنا کو ٹکر ماری جس کی ٹانگ کی ہڈی میں فریکچر آگئی ہے۔ انہیں قریبی نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں پیر کے روز ان کی سرجری ہوئی۔ وزیر اعلیٰ نے منگل کے روز نیلانجنا چٹرجی کی بہادری کے اس اقدام کی تعریف کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاستی حکومت نیلانجنا چٹرجی کے تمام طبی اخراجات کو پورا کرے گی۔
Comments are closed.