Take a fresh look at your lifestyle.

ساس کو مار کر لاش کو کھال میں پھینکنے کے دوران بہوگرفتار

کولکاتا،/14اگست:ایک بہو نے اپنے والدین اور ماموں کے ساتھ مل کر اپنی ساس کو قتل کردیا۔اس کے بعد اس نے مردہ جسم کو بوری میں بھرنے کے بعد ٹیکسی کے ذریعہ اسے کھال (بڑے نالے) میں پھینکنے کی کوشش کی۔تاہم کامیاب نہ ہوسکے اور نعش سمیت سب کو گرفتار کرلیا گیا۔ جمعہ کی صبح گشتی پولیس وین نے پراگتی میدان پولس اسٹیشن کے علاقے میں ایک مشکوک پیلے رنگ کی ٹیکسی کو روکا۔ جس میں ایک بوڑھی عورت کی خون آلود لاش برآمد ہوئی۔پولس نے ایک ہی وقت میں تین افراد کو گرفتار کرلیا۔تفتیش کے مطابق، متوفی عمر رسیدہ خاتون کا نام سوزمانی گین (60) ہے۔ وہ ہری دیو پور کے کالی تلہ کی رہائشی ہے۔ پولس نے قتل کے الزام میں اس کی بڑی بہو سوجاتا گائن اور اس کے والدین ماموں اور ایک ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفتیش کے دوران ، یہ پتہ چلا ہے کہ جمعرات کی رات سوجاتا اور اس کے والدین اور ماموں نے کھانا کھانے کے بعد صبح 3 بجے اس قتل انجام دیا۔ جس کیلئے پہلے مہلوک کے سر پر مارا گیا پھر گلا دبا کر قتل کیا گیا۔اس کے بعد جسم کو سبزیوں کی بوری میں بھر کر پھینکنے کا ارادہ کیا۔ گشت کے دوران پولس نے سب سے پہلے پرمار ائیلینڈ کے قریب روکا۔اسے وہاں تفتیش کی گئی اور پھر انہیں جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔ لیکن پولس کو ان لوگوں کی باتوں پر شک ہوا۔پرگتی میدان پولس اسٹیشن کے علاقے میں پولس نے ٹیکسی کو دوبارہ روکا اور اس کا معائنہ کیا ، اور بوری کھولنے کے بعد لاش ملی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.