Take a fresh look at your lifestyle.

قرض دینے والی کمپنی سے 80 ہزار کی لوٹ، سبھی گرفتار

کولکاتا30 اکتوبر:گزشتہ 20 اکتوبر کو منگل کو مہیش تلہ حلقے کے باگ ماری موڑ پرایک معمولی قرض دینے والی کمپنی میں گھس کرکچھ لوگوں کوشرپسند وں نے ہتھیار دکھاکر کل80 ہزارنقدی لے کربائیک پرسوار ہوکر فرارہوگئے۔ دوموٹر بائیک میں کل 6 شرپسند سوار ہوکرنکل گئے ۔ کمپنی کی شکایت کے بعد پولس نے آس پاس کے سارے سی سی ٹی وی کیمرے کو اچھی طرح جانچ کی مگر اس میںان کو ناکامی حاصل ہوئی۔ آخر کار موٹرسائیکل کے نمبرپانے پرپولس نے سمیت دتہ کو بج بج سے حراست میں لیااس سے سختی سے پوچھ تاچھ کی گئی تو اس معاملے میںشامل چار لوگوں کوگرفتار کیاگیا۔ ان میںدواترپردیش کے تھے وہ بھاگ گئے۔ بعد میںوہاں کی پولس کی مدد سے انہیں بھی گرفتار کرلیا۔ گاڑی کے مالک وہ اس ڈکیتی میںشامل نہ تھا اس لئے اسے چھوڑدیاگیا۔ گرچہ 80 ہزار روپئے لوٹ لئے گئے تھے ان میںسے 17 ہزار اورہتھیار پولس نے برآمد کرلیا پھران ملزمان کوپولس نے علی پور کورٹ میں پیش کیااوراپنی حفاظت میں لینے کی درخواست داخل کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.