سلی گوڑی ،6،مئی: سلی گوڑی میٹرو پولیٹن پولس کے تحت نیو جلپائی گوڑی پولس اسٹیشن کی پولس نے انٹیلی جنس کی بنیاد پرسادے وردی میں مہم چلائی اور ایک شخص کو آتشیں اسلحہ اور کارتوس سمیت گرفتار کیا۔ پولس نے بتایا کہ ملزم کا نام سمن سرکار ہے۔ وہ سلی گوڑی کے قریب پھول باڑی کے مغرب میں دھن تولہ علاقے کا رہنے والا ہے۔ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر اسے گذشتہ رات پھول باڑی کے مائر موڑ میں مہم چلاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ اس کے پاس سے ایک آتشیں اسلحہ اور تین زندہ کارتوس برآمد ہوئے۔ پولس ذرائع کے مطابق ملزم کل رات پھول باڑی علاقے کے مائر موڑ میں جرائم پیشہ سرگرمیاں انجام دینے کےلئے کھڑا تھا۔
Comments are closed.