مالدہ،5،ستمبر: انگلش بازارتھانہ کی پولس نے خفیہ اطلاع پر مہم چلاتے ہوئے دو ملزموں کو آتشیں اسلحہ سمیت گرفتار کیا ہے۔ پولس ذرائع کے مطابق جمعہ کی رات دیر گئے انگلش بازار تھانہ کے ماتحت شوبھا نگر گرام پنچایت کے 1نمبر سیکت موڑ علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے شرپسندوں کو آتشیں اسلحہ کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے نام انور حسین (22) اور وسیم اکرم (18) ہیں۔ یہ دونوں مانک چک تھانہ علاقہ کے رہائشی ہیں۔ پولس نے بتایا کہ دونوںاسلحہ فروخت کرنے کے مقصد سے سیکت موڑ کے علاقے میں جمع ہوئے تھے۔ خفیہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولس نے مہم چلاکر دونوں کو گرفتار کرلیا۔
Comments are closed.