Take a fresh look at your lifestyle.

اسلحہ کے ساتھ 4گرفتار

مالدہ،10جولائی:مالدہ ضلع کے تھانہ انگلش بازار کی پولس نے چارشرپسندوں کو آم بازار سے آتشیں اسلحہ سمیت گرفتار کیا۔ ان سب کو جمعہ کے روز مالدہ ضلع عدالت میں پیش کیا گیا ۔ پولس ذرائع کے مطابق ان ڈاکوو¿ں کو جمعرات کی رات دیر گئے تھانہ انگلش بازار کے آم بازار سے گرفتار کیا گیا۔ ان کے پاس سے ایک پستول ، ایک کارتوس اور ایک چاقو اور متعدد لوہے کی سلاخیں برآمد ہوئی ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے بعد پولس نے کہا ہے کہ یہ سب ڈکیتی کے مقصد سے علاقے میں جمع ہوں گے۔ پولس نے بتایا کہ ملزمان کے نام راجہ منڈل (18) ، پنکج بساک (18) ، بیچن منڈل (20) اور مبارک شیخ (20) ہیں۔ یہ تمام مالدہ ضلع کے کالیاچک ، وشنو نگر اور انگلش بازار کے رہائشی ہیں۔ پولس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی پولس بھی اس بات کا پتہ لگارہی ہے کہاور کون لوگ اس گروہ میں ملوث ہےں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.