Take a fresh look at your lifestyle.

رکن اسمبلی ایڈمنسٹریٹر اشوک بھٹاچاریہ بیمار نرسنگ ہوم میں داخل

0

سلی گوڑی،16،جون : سلی گوڑی کے ایم ایل اے اور میونسپل کارپوریشن کے چیف ایڈمنسٹریٹر اشوک بھٹاچاریہ کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ماٹی گاڑا کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے سردی اور بخار کی شکایت کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں گھر میں آرام کرنے کا مشورہ دیا۔ بعد میں انہیں سینے میں شدید درد کی وجہ سے آج ایک نرسنگ ہوم میں داخل کیا گیا ۔ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ فی الحال ان کی حالت بہتر ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ انکا کورونا ٹیسٹ کچھ دن قبل ہوا تھا ، جس کی رپورٹ منفی آئی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.