Take a fresh look at your lifestyle.

ندی کے راستے 18مزدورآسام کےلئے پیدال روانہ

علی پوردوار ،6،مئی:لاک ڈاﺅن کے سبب آسام کے 18 مزدور گذشتہ 40 دنوں سے بھوٹان سے متصل علی پور دوارضلع کے جئے گاوں تری باڑی علاقے میں پھنسے ہوئے تھے۔ ان سب کا تعلق آسام کے ضلع کوکراجھاڑ سے ہے۔ اس کے ساتھ ہی علی پوردوارضلع کے ریاڈک سے دو مزدور بھی ہیں۔ اتنے دن تک مختلف مسائل سے لڑنے کے بعد وہ آخر کار بدھ کے روز دریا کے راستے آسام کےلئے پیدل ہی روانہ ہوگئے۔ تاہم راستے میں علی پوردوار ضلع کے کال چینی چویاپاڑا میں مقامی لوگوں نے ان کارکنوں کو روک لیا اورکال چینی تھانہ کو اطلاع دی۔ ان مزدوروں نے بتایا کہ وہ بھوٹان کے پاشاکھا انڈسٹریل زون میں جوس فیکٹری میں کام کرتے تھے۔ لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے ان کا کام تعطل کا شکار ہوگیا اور وہ سب بھوٹان سے متصل علی پوردوار ضلع کے جئے گاوں ترابیڑی علاقے میں پھنس گئے۔ مختلف پریشانیوں کے درمیان کئی دن وہاں گزارنے کے بعد ان سب نے اپنے اپنے گھروں کو واپس جانے کا فیصلہ کیا اور بدھ کی صبح ندی کے راستے اپنے گھر جانے کےلئے سفر کا آغاز کیا۔ علی پوردوار ضلع میں کال چینی چائے پاڑا ٹی اسٹیٹ کے علاقے تک پہنچنے کے بعد مقامی لوگوں نے انہیں راستے میں روک لیا اور پولس کو اطلاع دی۔ دیہاتیوں نے ان سب کے لئے کھانے کا انتظام کیا۔ بعدازاں کال چینی تھانے کی پولس موقع پر پہنچی اور تمام مزدوروں کے ٹھہرنے کا انتظام کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.