جنوبی چوبیس پرگنہ ،30،ستمبر:جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے مہیش تلہ میں واقع مہیش تلہ پوسٹ آفس برانچ میں ایس بی آئی بینک کے اے ٹی ایم کو توڑنے اور لوٹنے کی کوشش کی گئی۔ آج صبح موقع پر ملحقہ لوہے کی دکان کا ایک ملازم دکان کھولنے آیا تو دیکھا کہ ایس بی آئی بینک کے اے ٹی ایم کی نقد رقم نکالنے والی مشین ٹوٹی پڑی ہے۔ تب بینک کے منیجر کو اطلاع دی گئی۔ بینک کے منیجر موقع پرپہنچ گئے۔اطلاع پا کرمہیش تلہ تھانہ کی پولس بھی موقع پر موقع پر پہنچی۔ تو دیکھا کہ اے ٹی ایم مشین کے ساتھ دو سی سی ٹی وی کیمرے بھی توڑدیئے گئے ہیں۔پولس نے معاملہ درج کر کے تفتیش روع کر دی ہے۔
Comments are closed.