Take a fresh look at your lifestyle.

اے ٹی ایم کے 85 لاکھ روپیہ لیکر فرار دونوں ملزم گرفتار

کولکاتا،8،ستمبر:اے ٹی ایم کو بھرنے کےلئے کیش وین میں رکھے 85 لاکھ روپے کیش لیکر مفرور ہوئے ملزموں کو بالآخر پولس نے گرفتار کرلیا ہے۔ 26 اگست کوکولکاتا سے متصل شمالی 24 پرگنہ ضلع کے جگتدل کے آد پور نمتلا میں ایک سرکاری بینک کے اے ٹی ایم میں رقم رکھنے کے دوران رقم لے کر فرار اس واقعے کو انجام دیاگیا تھا۔ اگرچہ اس واقعے کے ایک دن بعد پولس نے بیج پور پولس اسٹیشن علاقے سے کیش وین اور ٹرنک برآمد کرلیالیکن وہ لوٹ کی رقم برآمد نہیں ہوئی۔ لیکن اخر کار ڈرائیور راج ہلدار اور تنمے دے کو پولس نے گذشتہ رات ندیا ضلع کے گیش پور سے گرفتار کیا۔ پولس نے بتایا کہ وہ ان لوگوں کو تلاش کررہی تھی۔ مگر یہ لوگ پہلے یہ دوسری ریاستوں میں فرار ہوچکے تھے لیکن کچھ دن بعد ہی بنگال واپس آگئے۔ اس کے بعد یہ مختلف اضلاع میں اپنا مقام تبدیل کرتا رہا۔اس کے بعد ان کے بارے میں ٹھوس خبر ملنے پر پولس نے گرفتار کرلیا۔ اس دوران ان لوگوں نے اے ٹی ایم کے پیسوں سے دو بائکیں بھی خریدیں۔پولیس نے بائیک کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے واضھ ہو کہ راج اور اس کا ساتھی تنموئے گاڑی میں تھے اور 85 لاکھ روپیہ ایلومینیم کے ٹرنک میں تھے جب ملازمین واقعے کے دن اے ٹی ایم میں رقم ڈالنے کےلئے سیکیورٹی گارڈ کے ہمراہ کیش وین سے باہر نکلے تھے۔اس وقت ڈرائیور رقم اور گاڑی لے کر فرار ہوگیا۔ تاہم تفتیش کاروں کو ابتدائی اندازہ تھا کہ پورا معاملہ پہلے سے طے شدہ تھا۔اہم بات یہ ہے کہ یہ رقم نجی کمپنی کے ذریعہ بینک سے اے ٹی ایم تک پہنچتی ہے۔اس سے بینک حکام کی پریشانی کم ہوتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.