Take a fresh look at your lifestyle.

اے ٹی ایم لوٹنے کی کوشش

سلی گوڑی،23،جون : سلی گوڑی میں ایک بار پھر اے ٹی ایم لوٹنے کی کوشش کا سنسنی خیز کیس سامنے آیا ہے۔ شرپسندوں نے این جے پی تھانہ علاقے میں اجول سنگھ کلب گراو¿نڈ کے قریب سرکاری بینک کے اے ٹی ایم کو لوٹنے کی کوشش کی۔ منگل کی صبح جیسے ہی اے ٹی ایم کو لوٹنے کی کوشش کی اطلاع ملی ، این جے پی تھانے کی پولس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تفتیش شروع کردی۔ پولس سی سی ٹی وی کیمرے فوٹیج کی مدد سے شرپسندوں کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ معلومات کے مطابق کچھ ماہ قبل بھی اس اے ٹی ایم سے رقم لوٹنے کی کوشش کی گئی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.